اسد قیصر نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا

image

صوابی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خلاف زیرگردش خبروں کی تردید کے لیے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک پر حلف اٹھانا عجیب لگتا ہے لیکن میں قرآن پاک پر پارٹی سے وفادار رہنے کا حلف اٹھاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں قرآن پاک پر حلف لیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور انتخابات کے بعد بھی پارٹی کا وفادار رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند

انہوں نے کہا کہ میں 29 سال سے پی ٹی آئی کا وفادار ہوں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔ میں پی ٹی آئی ہوں اور خیبر پختونخوا میں پارٹی کو میں نے منظم کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ انتخابات کے بعد پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جس کی اسد قیصر نے تردید کر دی۔

دوسری جانب کراچی سے پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے بھی قرآن پاک پر حلف کی ویڈیو جاری کر دی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے وفادار رہیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US