حیدرآباد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

image

حیدرآباد: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے عام انتخابات کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حیدرآباد میں کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کی گرفتاری عمل میں آئی جس کے قبضے سے 6 سو گرام سے زائد خطرناک بارودی مواد برآمد ہوا۔

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا جماعت اسلامی پر گھناؤنا الزام

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد جامعات میں طلبہ کی ریاست مخالف ذہن سازی کر رہا تھا جبکہ دہشت گرد نے عام انتخابات کے دن تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US