عدلیہ کیخلاف بیان ، مونس الہی 5 فروری کو ایف آئی اے طلب

image

سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کی عدلیہ کے خلاف بیان پر انکوائری شروع کر دی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مونس الہٰی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  5 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

مونس الہیٰ کے بینک اکائونٹس اور 6 جائیدادیں منجمد ، وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عدم پیشی پر یہ سمجھا جائے گا کہ دفاع میں بیان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے، ریاست ریکارڈ پر موجود شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔

ایف آئی نے بتایا کہ مونس الہٰی نے 15 جنوری کو سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف بیان جاری کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US