عمران خان کے کیسز سننے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد

image

 وزارت قانون و انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سننے والے جج کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج  محمد بشیر کے رخصت پر جانے کے معاملے میں وزارت قانون و انصاف نے  درخواست منظور نہیں کی ، جس کے بعد جج محمد بشیر نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت ناساز

جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US