توہین الیکشن کمیشن ، عمران خان کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست 29 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

image

بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 29 جنوری کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

توشہ خانہ ، القادر ٹرسٹ میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے ، عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے باعث ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہو سکے، ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہٰذا بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US