مریم نواز کو بتا دو میں میدان میں آ گئی ہوں، صنم جاوید

image

تحریک انصاف کی امیدوار صنم جاوید کی ن لیگ آفس جلانے کے کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 29 جنوری کو سنایا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے کیس کی سماعت کی اورکارروائی مکمل کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار کی ضمانت پر فیصلہ سنانے کے لیے آئندہ سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔

صنم جاوید کے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کی بات نہ مان کر غلط فیصلہ کیا، نواز شریف

ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے اس موقع پر ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ نو مئی کو ریاست پر منظم حملہ ہوا ملک بھر میں نو مئی کی 1300 ایف آئی آرز درج ہیں۔ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا، مقدمہ کا چالان بھی جمع ہو چکا ہے کیس کا کچھ دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔

تحریک انصاف کی امیدوار صنم جاوید نے انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو بتا دو میں میدان میں آگئی ہوں، میری انتخابی مہم میری فیملی چلائے گی، مریم نواز کا مقابلہ میرے لئے عوام کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US