قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے ، ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں ، صدر عارف علوی

image

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہو گا، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

جامعہ کراچی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرعلوی نے کہا کہ دنیا میں علم کا حصول مسائل کے حل کا واحد راستہ نہیں، دنیا میں تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے ہیں، تعلیم تربیت کی بنیاد نہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کر لیا

صدر مملکت نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر اور انسانیت زوال پذیر ہے، جب یہودیوں کو مارا گیا ، اس پر بات کی جاتی ہے، آج جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے، یہ سب تعلیم یافتہ اقوام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا کچھ ہوں، ٹی وی پر چلتا کچھ اور ہے، معاملہ کچھ ہوتا ہے اور پیغام کچھ اور جاتا ہے، ہم نے ہمیشہ ٹیکنالوجی اورنئی ایجاد کی مخالفت کی ہے، آج بھی انٹرنیٹ اور یوٹیوب بند کر دیا جاتا ہے، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

خصوصی بچوں کیلئے جامع تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، عارف علوی

انہوں نے مزید کہا کہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں،  ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہو گا ،قرآن و سنت سے قانون بنتا ہے، قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہے کہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US