ایران کے شہر سراوان میں نامعلوم افراد نے 9 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا۔
دفتر خارجہ نے ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں قتل کے ہولناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات اور گھناونے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔
واقعےپر ہم ایرانی حکام کےساتھ رابطے میں ہیں۔ زاہدان میں ہمارے قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کاعلا ج کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پاکستانی سفیر مقامی حکام سے ملاقات کر کے جرم کے مرتکب افراد کیخلاف فوری کارروائی پر بھی زور دیں گے۔
معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ملازم پرلاتوں اورگھونسوں کی بارش کردی
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس سنگین معاملے پر پوری طرح آگاہ اور تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، سفارت خانہ لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا، ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کودہشتگردی سے لڑنے کے عزم کو نہیں روک سکتے۔
علاوہ ازیں ایران میں 9پاکستانیوں کے قتل پر پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا، ہم نے ایران سے معاملے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی اداکار نے پاکستان کا ملی نغمہ دل دل پاکستان گا کر بھارتیوں کو سیخ پا کر دیا
جاں بحق ہونیوالے 2پاکستانیوں کا تعلق لودھراں سے تھا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے، اہلخانہ نے کہا ہے کہ لودھراں کے رہائشی زبیر اور اس کا بھانجا ابوبکر مزدوری کیلئے ایران گئے تھے،وہ ایران میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔