ملک میں ہونیوالے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا 50 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 13 کروڑ سےزائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر کے کئی علاقوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی شروع کردی ہے۔ دو اضلاع کے بیلٹ پیپرز بھی متعلقہ ڈی آر اوز کو بھجوا دیے گئے ہیں، جن میں لودھراں اور وہاڑی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقے شامل ہیں۔
سیاسی جماعتوں اور ان کی حمایت یافتہ خواتین امیدواروں کی تفصیلات آ گئیں
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 3 فروری تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، قومی اسمبلی کے 266 حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کے بیلٹ کی چھپائی کا عمل جاری ہے، کل 859قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے۔
ایران میں 9 پاکستانی قتل ، دفتر خارجہ کی شدید مذمت
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گا، خصوصی فیچر پر مبنی بیلٹ پیپر بھی چھاپے جارہے ہیں، عام انتخابات میں واٹر مارک والے بیلٹ پیپر کا استعمال کیا جارہا ہے،مزید بتایا گیا ہے کہ تین کمپنیاں 10 کروڑ،9 کروڑ اور 7 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپیں گی۔