عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا کے عوام کو بیوقوف کہنے پر معافی مانگنے کا مالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے نواز شریف کے بیان پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے لیگی قائد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکے بیان کی مذمت کی۔
ثمر بلور نے لکھا کہ ‘تین بار وزیراعظم رہنے والے کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہیں۔ اس بیان کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نواز شریف اپنے الفاظ واپس لیں، پوری قوم سے معافی مانگیں۔’
مولانا فضل الرحمان کی بات نہ مان کر غلط فیصلہ کیا، نواز شریف
ترجمان اے این پی کا کہنا تھا کہ ‘یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے؟ ماضی میں اسی جماعت نے ہمارے حقوق دینے سے انکار کیا تھا، حقوق سے انکار پر خان عبدالولی خان نے ان سے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔