کرم کے شہر پارا چنار میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری

image

ضلع کرم کے شہر پاراچنار کے مختلف دیہات میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری ہوئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا، کرم میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق  طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوئی ہیں  جو31 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ، بنوں ، کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان، مکران کے ساحلی علاقوں ، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں ہلکی  بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US