وزیر آباد کے صوبائی حلقے پی پی 35 سے آزاد امیدوار چوہدری محمد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری یوسف 9 مئی سمیت مختلف واقعات میں مطلوب ہیں، وہ 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے۔
پی ٹی آئی ورکرز کنونشن، جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، امیدوار گرفتار
دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس رات گئے چوہدری محمد یوسف کو ڈی سی کالونی گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے لے گئی۔
واضح رہے چوہدری یوسف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔