لیگی رہنما حمزہ شہباز کو انتخابی ریلی کے دوران جوتا مارنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو انتخابی ریلی کے دوران جوتا مارنے کی کوشش کی گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز حمزہ شہباز لاہور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ریلی میں موجود ایک شخص کی جانب سے تقریر کے دوران حمزہ شہباز کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جوتا مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ شہباز جوتا لگنے کے باوجود اپنی تقریر جاری رکھتے ہیں۔

لڑکی اسٹیج پر مریم نواز سے لپٹ گئی

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلی میں موجود لیگی کارکنان نے جوتا اچھالنے والے شخص کو گھیر کر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

بعد ازاں حلقے کے مقامی رہنماؤں کی طرف سے اس شخص کو لوگوں سے بچا کر قریبی مکان میں لے کر جایا گیا۔

حمزہ شہباز کو انتخابی ریلی کے دوران جوتا مار دیا گیا۔۔ pic.twitter.com/EbLOdezeeC

— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) January 27, 2024


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US