عام انتخابات ، خیبر پختونخوا پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

image

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس کو فنڈز کی منظوری دے دی۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

محکمہ پولیس نے انتخابات کے لیے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم مالی مشکلات کے باعث نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔

عام انتخابات ، اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ، اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی

پولیس حکام نے کہا کہ انتخابات کے لیے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زیاہ کی رقم دی جائے گی، فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ضلعی پولیس کو فنڈز  آئندہ ہفتے جاری کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US