پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی

image

پاکستان تحریک انصاف کی اہم  وکٹ گرگئی، امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی سید ممتاز علی شاہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

میر پور خاص سے پی ٹی آئی کے این اے 212  اور پی ایس 46 کے امیدوار سید ممتاز علی شاہ نےپاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ سید ممتاز علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء فریال تالپور سے ملاقات کی

اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پی ٹی آئی کے رہنما مہر اشرف سیال کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

اس سے قبل پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار، ن لیگ کو مشکلات میں ڈال دیا

انور جتوئی پی ایس 61 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جنہوں نے شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہونے اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

انور جتوئی نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شرجیل میمن کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سردار علی خان کا پی ٹی آئی پی میں شمولیت کافیصلہ

انور جتوئی کے علاوہ  پی ٹی آئی کے ایک اور امیدوار محرم خان بھی پی پی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے ۔

محرم خان نے کہا کہ ہم پرکسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور خوشی سے پیپلز پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوئے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے محرم خان اور انور جتوئی کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کو ویلیکم کیا تھا۔

بشریٰ بی بی کے داماد اور ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر حیات مانیکا تحریک انصاف میں شامل

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر نے بھی  پیپلزپارٹی میں شامل ہو چکی ہیں۔ جویریہ ظفر نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سے  ملاقات کی ،ملاقات کےبعد جویریہ ظفر نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US