مسلم لیگ ن لاہور سے کلین سویپ کرے گی، عظمیٰ بخاری

image

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جہاں سے 2018میں ن لیگ سیٹ ہاری تھی وہاں پر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔

ہم نیوز کی ٹرانسمیشن ”الیکشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے سیاستدان پارٹ ٹائم سیاست نہیں کرتے ہمیشہ لوگوں میں رہتے ہیں ، مسلم لیگ ن لاہور سے کلین سویپ کرے گی ۔

عام انتخابات2024، پی ٹی آئی نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اچھے وکیل ہوں گے اچھے سیاستدان نہیں ہیں ، لطیف کھوسہ پہلے عام لوگوں سے ہاتھ بھی نہیں ملاتے تھے ، اب عام لوگوں سے بھی مل رہے ہیں ۔

الیکشن کمپین مخالف کیلئے نہیں ووٹ مانگنے کیلئے کی جاتی ہے ، شاہد خاقان عباسی اس بار الیکشن نہیں لڑ رہے ، وہ انتخابات کیلئے انٹرسٹ نہیں لے رہے۔

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہمارے اوپر چھری چلائی گئی ، جہاں سے 2018میں ن لیگ سیٹ ہاری تھی وہاں پر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے ، پارٹیاں کہیں نہ کہیں اکاموڈیٹ کر لیتی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US