سوات و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے سوات، مالاکنڈ، لوئر دیر اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 180 کلومیٹر، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
جمعیت علمائے پاکستان ( نورانی) کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ زلزلہ کہاں اور کب آئے گا اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔نیدر لینڈ کی سولر سسٹم جیومیٹری سروے کی پیشگوئی پر موقف دیتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ زمین کے اندر 2بڑی پلیٹوں کی سرحدیں پاکستان کے درمیان سے گزرتی ہیں۔
سرحدیں سونمیانی سے پاکستان کے شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہیں،ان باؤنڈری لائنوں میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ1892میں چمن فالٹ پر 9سے 10کی شدت کا زلزلہ آ چکا ہے،1935میں چلتن رینج میں زلزلہ آیا تھا، جس میں کئی ہزار افراد جاں بحق ہوئے۔عام طور پر 100سال کا عرصہ گزرنے کے بعد باؤنڈری لائنوں میں دوبارہ زلزلے کا امکان ہوتا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ پرعائد پابندی ختم،رکنیت بحال