جتنی زیادہ تعلیم، موت کا خطرہ اتنا ہی کم اور زندگی طویل ہوگی، نئی تحقیق جاری

image

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کوئی شخص جتنی زیادہ تعلیم حاصل کرے گا، اتنا اسکی موت کا خطرہ کم ہوگا۔

’دی لانسیٹ پبلک ہیلتھ‘ نامی بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں تعلیم اور انسانی زندگی کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ایک فرد جتنی زیادہ تعلیم حاصل کرتا جاتا ہے اس کی زندگی اتنی ہی طویل ہوتی جاتی ہے۔

عالمی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی شخص کی تعلیم کی سطح جتنی زیادہ ہوگی، اس کی جلد موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص ہر سال اضافی تعلیم حاصل کرتا ہے تو اسکی جلد موت کا خطرہ ہر سال اوسطاً 2 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

خودکشیوں میں کب اضافہ ہوتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US