صنم جاوید کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور ، دوسرے میں گرفتار

image

انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ تاہم انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، انہیں تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔

قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

صنم جاوید کو ریکٹ ، فریم اور تکیہ کے انتخابی نشانات الاٹ

واضح رہے کہ جمعہ 26 جنوری کو سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی ۔

عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کوان کو انتخابی نشان دینے کا حکم بھی دیا تھا۔ جس کے بعد انہیں تین نشانات الاٹ کئے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US