ملک بھر میں دُھند کا راج ختم، فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگیا

image

ملک بھر میں بارشوں کے بعد دُھند کا راج ختم ہونے سے فلائٹ آپریشن بھی معمول پر آنے لگا، آج پاکسان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد، لاہور کے لیے تمام پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہوئیں۔ ملک کے تمام ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی بھی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

ذرائع کا کہنا ہے کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت کسی ائیرپورٹ سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔ دُھند کے باعث فجر کے اوقات میں پشاور اور ملتان ائیرپورٹ جزوی طور پر متاثر رہے۔

پشاور اور ملتان ائیرپورٹس کی پی آئی اے کی تین پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر اتار لیا گیا۔ شارجہ، دبئی سے پشاور کی پروازوں پی کے 258، پی کے 284 کی اسلام آباد اور پی آئی اے کی ریاض سے ملتان کی پرواز پی کے 766 کو بھی لاہور اتارا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US