پی ٹی اے نے تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کردی، نوٹس لیا جائے، بابر اعوان

image

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بند کردی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل بھی پبلک کیا جائے۔ صرف شہادت قلم بند کرتے وقت بانی پی ٹی آئی کو عدالت لایا جاتا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مقدمے میں انصاف کا قتل ہورہا ہے۔ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ عدالت کو اظہار رائے کی آزادی کا علم ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن 2024،پی ٹی آئی کے2 امیدوارپیپلز پارٹی میں شامل

پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بند ہونے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس بندش کا بھی نوٹس لیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US