وہ جج بھی رخصت ہوگیا جو چند ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا، میاں نواز شریف

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 8 ماہ بعد چیف جسٹس بننا تھا، کیوں چلا گیا، دال میں کچھ کالا تھا۔

این اے 130لاہور میں ن لیگ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کوئی بتائے مجھے اس محبت ،خلوص کا میں کیسے جواب دوں، کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ آپ مجھ سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں، ہمارے درمیان ایسا رشتہ ہے جس پر مجھے فخر اورناز ہے۔

میں نے لوگوں کی خدمت کی جس کے صلے میں آج مجھے یہ محبت مل رہی ہے،اس طرح کا پیار میں کبھی نہیں دیکھا، دل چاہتا ہے آپ پر قربان ہوجاؤں، دل سے کہہ رہا ہوں۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی

انہوں نے کہا کہ میں بے قصور ثابت ہو کر سرخرو ہوا اور مجھے سزا دینے والے ایک ، ایک ہو کر چلے گئے، وہ جج بھی رخصت ہوگیا جو چند ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا۔ میرا سوال ہے کہ 8 ماہ بعد جس شخص نے چیف جسٹس بننا تھا، وہ کیوں چلا گیا، دال میں کچھ کالا تھا۔

آج وہ تمام کردار جا رہے ہیں اور میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں، میں نے خلوص دل سے کوشش کی، آئندہ بھی کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا

نواز شریف نے جلسے میں شریک عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف تھاتو گھروں میں سکون تھا، خاندان سکون سے زندگی گزار رہے تھے، مہنگائی کا نام و نشان نہیں تھا، گھی، چاول، چینی اورآٹا سستے تھے۔

روٹی چار روپے کی تھی، آج بیس پچیس کی ہے، کون لے گیا اس زمانے کو، اسے واپس لانا ہے، آپ کے گھروں کو دوبارہ بسانا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US