نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈکیت گرفتار

image

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹر فائیو جی میں مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ فرار ہو گئے۔ پولیس کے تعاقب کے دوران ملزمان نے  فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزم کی شناخت فرخ جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ  پسپا

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر لی جبکہ زخمی ملزم کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US