سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کو دیکھ رہے ہیں، امریکہ

image

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق مقدمات کو دیکھ رہے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا پر ردعمل میں کہا کہ یہ پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے اور عدالت کی جانب سے دی گئی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی سے متعلق مقدمات کو دیکھ رہے ہیں تاہم قانونی معاملات کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ نہیں چاہتے لیکن جو کرنا ہے وہ کریں گے، امریکہ

میتھیو ملر نے کہا کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی پر مقدمات چلنا ایک قانونی معاملہ ہے اور پاکستان کے اندروانی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US