جنوبی کوریا: امریکی ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

image

سیئول: جنوبی کوریا میں امریکی ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔

جنوبی کوریا میں ایک ماہ کے دوران امریکی ایف 16 طیارے کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

جنوبی کوریا کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شمالی کوریا نے صبح 7 بجے کے قریب بحیرہ زرد کی جانب میزائل داغے جس کے بعد ہم نے فوج کو چوکنا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوجیوں کا بھیس بدل کر اسپتال پر حملہ، 3 فلسطینی نوجوان شہید

بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریائی فوج امریکہ کے ساتھ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے خلاف قریبی رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ  شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران تیسری بار کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US