اسرائیلی مظالم جاری ، بمباری سے مزید 112 فلسطینی شہید ، تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی

image

اسرائیل کے مظالم جاری ، بمباری کے نتیجے میں مزید 112 فلسطینی شہید ہو گئے ، شہداء کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال امل اسپتال پر دھاوا بول دیا۔ جبکہ خان یونس میں ایک ہفتے قبل تباہ ہونے والے گھر سے 12 لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز پناہ گزین کیمپ سے بھی 14 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، جنین ،نابلس اور ہیبرون میں کارروائیاں کی گئیں۔

غزہ پر بمباری سے مزید 250 شہید ، رملہ میں خاتون فلسطینی سیاستدان گرفتار

فلسطینی وزارت صحت حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 66 ہزار 287 ہو گئی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے النصر، ال امل اسپتال میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی شدید قلت ہو گئی ہے، غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US