ریاست مخالف بیانات کا الزام ، علیمہ خان کی 6 فروری کو ایف آئی اے طلبی

image

ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 6 فروری کو طلب کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے علیمہ خان کو ریاست مخالف بیانات دینے پر نوٹس دیتے ہوئے انسدادِ دہشتگردی ونگ میں پیش ہونے کا کہا ہے۔

عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے ، ہمارے ساتھ فراڈ کیا گیا ، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ  کے خلاف وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر انکوائری درج کی گئی ، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور دیگر کیخلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی انکوائری درج کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور فوج اور عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US