فیصلے سے مایوسی ہوئی، نکاح یکم جنوری کو ہوا تھا، بیرسٹر گوہر خان

image

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو غیر شرعی قرار دیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، عمران خان اور بشری بی بی کا یکم جنوری کو نکاح ہوا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کہا کہ کیس کو سیاسی بنیادوں پر شروع کیا گیا، 24،24گھنٹے ٹرائل کرکے کیس کافیصلہ سنایا گیا ہے ۔ یہ سب کچھ سیاسی مقاصد کے لیے ہورہا ہے، توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کا کہیں ذکر نہیں تھا ،پہلی بار کسی سیاسی جماعت کے انٹراپارٹی الیکشن کو دیکھا گیا ہے۔

قرآن مجید میں عدت کے معاملے میں واضح احکامات ہیں، بشری بی بی

انہوں نے کہا کہ ہم فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے، امید ہے ہمیں انصاف ملے گا،انہوں نے اپیل کی ہے کہ عدلیہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ہمارے کیسز دیکھے ، یہ سب غیر آئینی اور غیر قانونی ہو رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح یکم جنوری کو نکاح ہوا تھا ، میرا ووٹر کیلئے پیغام ہے برداشت کرو اور تحمل کا مظاہر ہ کریں۔

پی ٹی آئی نے راولپنڈی انتظامیہ سے تاریخ ساز جلسے کی اجازت مانگ لی

بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ کیس میں ہمیں ثبوت دکھانے کا وقت نہیں دیا گیا، آج بھی جج نے زبانی فیصلہ سنایا ہے، ابھی بھی جج صاحب کے ججمنٹ پر دستخط نہیں ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US