کراچی میں بارش کے بعد نظام زندگی درہم برہم، کنٹرول روم قائم

image

کراچی: شہر قائد میں بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی ہدایت پر کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی ہدایت پر نگران وزیر بلدیات مبین جمانی نے واٹر بورڈ اور سندھ سالڈ ویسٹ کے حکام سے رابطہ کیا۔ مبین جمانی نے تمام اسٹاف اور مشینری کو سڑکوں پر لانے کی ہدایت کر دی۔

حکام کے مطابق شہری کمشنر آفس میں قائم کنٹرول سینٹر پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

اس سے قبل نگران وزیر داخلہ سندھ نے موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر ٹریفک جام کا نوٹس بھی لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شاہراہوں پر سیلابی صورتحال، گاڑیاں ڈوب گئیں

نگران وزیر داخلہ سندھ نے بارش کے بعد شہر قائد کی بیشتر سڑکوں پر ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریفک افسران اپنی نگرانی میں ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری حکومت، کمشنر سے رابطہ کر کے ایمرجنسی ٹریفک پلان بنایا جائے۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے موسلا دھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US