40 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار ، 27 فیصد انتخابی نشان سے لاعلم

image

40 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم نکلے۔

 گیلپ پاکستان نے الیکشن مہم کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا ہے۔ جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 40 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم اور نام تک نہ بتا سکے جبکہ 45 فیصد نے درست نام بتایا۔

سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اختیار درست قرار

سرو ے میں 27 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ جماعت کے انتخابی نشان سے بھی ناواقف ہیں اور کہا کہ پارٹی کا انتخابی نشان یاد نہیں۔

پارٹی امیدوار سے لاعلمی کا اظہار کرنے والوں میں 40 فیصد پی ٹی آئی،27 فیصد پیپلز پارٹی  جبکہ 11 فیصد مسلم لیگ ن کے ووٹر نظر آئے، البتہ 63 فیصد پاکستانیوں نے پارٹی کا انتخابی یاد ہونے کا کہا۔ سروے کے مطابق 73 فیصد پاکستانیوں نے ووٹ ڈالنے کا پکا ارادہ ظاہر کیا۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US