چلی ، آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 112 ہو گئی ، لاکھوں افراد بے گھر ، 2 روزہ سوگ کا اعلان

image

جنوبی امریکی ملک چلی میں  خوفناک آتشزدگی پر تین روز بعد قابو نہ پایا جا سکا ، آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 112 ہو گئی۔چلی کی حکومت نے دو روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ چلی کےجنگلات کی آگ سے اموات میں اضافےکا خدشہ ہے، آگ سے متاثرہ ملک کے وسطی،جنوبی حصوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے، چلی میں 92 مقامات پر لگی آگ کے باعث14 ہزار مکانات کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ جبکہ 10 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

شارجہ ، پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابوپانے کی کوششیں جاری ہیں۔ چلی کے صدر گیبریل بورک نے ٹی وی پر خطاب کے دوران بتایا کہ موجودہ حالات بہت المناک ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US