الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حوالے سے خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم کے چوکیدار اور سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر لگا دیا
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے، آراو پوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے،اس کے بعد بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کیےجاتے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے اور زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا۔