پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

image

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بازارِ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شاندار تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں دوران کاروبار 1805 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہنڈریڈ انڈیکس نے 175205 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھولیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار نئے ریکارڈ کے ساتھ بند ہوا تھا اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں مارکیٹ میں بھرپور خریداری دیکھی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US