سیشن ججز کے اختیارات سے متعلق کیس، لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل

image

سیشن ججز کے اختیار کے تحت مقدمات کی ٹرانسفر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا ہے۔ دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ جج لاہور ہائیکورٹ کی رجسٹرار بھی رہ چکی ہیں، اس کے باوجود ایسا حکم جاری ہونا باعثِ تشویش ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں، جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد تاحکمِ ثانی روک دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US