انتخابی نتائج کے لئے الیکشن کمیشن نے جدید الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیارکر لیا

image

انتخابی نتائج کیلئے آرٹی ایس اور آر ایم ای کی چھٹی کرادی گئی، الیکشن کمیشن نے جدید الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) تیارکر لیا۔

جدید سافٹ ویئر 32 کروڑ کی لاگت سے نجی کمپنی سے تیار کرایا گیا، ای ایم ایس انٹرنیٹ سے نہیں انٹرا نیٹ سے کام کرے گا۔

الیکشن مینجمنٹ سسٹم صرف پولنگ ڈے پراستعمال ہو گا جس میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد اس سسٹم میں فارم 45 اور فارم 47 کا ڈیٹا فیڈ کیا جائے گا۔

عام انتخابات، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری

ملک بھر میں سسٹم کو آپریٹ کرنے کیلئے ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے میں تین آپریٹرجب کہ قومی اسمبلی کے حلقے کیلئے چار آپریٹراور لیپ ٹاپس ہوں گے جو ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں رکھوائے جائیں گے۔

ہر آر او کے پاس نادرا کا ایک اہلکار بھی ہو گا، ان سسٹم میں فارم 45 اور47 کا ڈیٹا بھی فیڈ کیا جائے گا، جدید ای ایم ایس کے آپریٹ کے دوران اگر انٹرنیٹ سروس موجود نہیں ہو گی تب بھی لیپ ٹاپس لوکل ایریا نیٹ ورک (ایل اے این) پر آف لائن موڈ میں کام کرتے رہیں گے۔

ای ایم ایس میں ایک لیپ ٹاپ سے عوام کیلئے ملٹی میڈیا کے ذریعے نمایاں جگہ پر پروگریسیو نتائج دکھائے جائیں گے، پریزائیڈنگ افسران موبائل سے تصاویر کھینچ کر ریٹرننگ افسران کو نتائج بھیجیں گے اور بعد ازاں خود بھی نتائج جمع کرانے جائیں گے۔

الیکشن 2024: وقت کم مقابلہ سخت، انتخابی مہم کا آج آخری روز

اگر ای ایم ایس میں کوئی کنیکٹیویٹی نہ ہوئی تو یہ تصویر از خود محفوظ ہو جائے گی اور جیسے ہی کنکشن بحال ہوگا تو یہ تصویر اپنی منزل تک پہنچ جائے گی، اگر فارم 45 کچھ گھنٹوں کیلئے جمع نہ ہوا تو فارنسک دستیاب ہو گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام نے ای ایم ایس کو ہییک کیے جانے کے حوالے سے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، اس کے سکیورٹی فیچرز غیر معمولی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US