پرانے سیاست دانوں نے اپنی ضد سے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، بلاول بھٹوزرداری

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نےاپنے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ اور پرانے سیاست دانوں نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے پاکستان کی جمہوریت، معیشت اور وفاق کو نقصان پہنچایا ہے۔

لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہآج میں پورا ملک کادورہ کرنے کے بعد اپنے گھر واپس آیا ہوں، لاڑکانہ کے عوام کا شکر گزار ہوں، عوام نے جو وفا داری میرے اور میرے خاندان اور میری جماعت کے ساتھ دکھائی ہے اس سے دنیا کی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام جب وزیر اعظم بناتے ہیں تو پورے ملک کی ترقی ہوتی ہے، ملک ایٹمی پاور بن جاتا ہے اور پوری امت مسلمہ کی قیادت کرتا ہے، پوری دنیا بات مانتی ہے کیونکہ انہیں علم ہوتا ہے کہ یہ عوام کا وزیر اعظم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے سے ملک میں لاڑکانہ سے وزیر اعظم نہیں بنا، اب لاڑکانہ اور لاڑکانہ کے عوام کی باری ہے، انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں دیکھیں وہ ماضی کا حصہ بن گئی ہیں اور اپنی آخری اننگز کھیل رہی ہیں، ہم نے ان سب کو دیکھا اور بھگتا ہے، وزیر اعظم بننے سے کچھ اور کہتے ہیں اور وزیر اعظم بننےکے بعد کچھ اور کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پرانے سیاست دان جو آج تک سیاست میں ہیں وہ نفرت اور تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں جانتے، یہ اس ملک کو اپنی نفرت کی سیاست کی وجہ سے خطرے میں ڈال رہے ہیں، ان کی سیاست سیاست نہیں رہی۔

انہوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کر دیا ہے، سیاست کو گالی بنا دیا ہے اور پوراملک مایوس ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US