پاکستان کی قیادت کا فیصلہ عوام کرے گی، نگران وزیر اعظم

image

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات شفاف ہوں گے اور پاکستان کی قیادت کا فیصلہ عوام کرے گی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دولت مشترکہ کے مبصر گروپ سے ملاقات میں کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن قدم اٹھا رہے ہیں اور نگران حکومت ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کے لیے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ انتخابات میں فیصلہ عوام کرے گی کہ اس نے پاکستان کی قیادت کے لیے کس جماعت کو منتخب کرنا ہے اور انتخابات 2024 کی شفافیت کے لیے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی امیدواران جیت کر ہمارے پاس ہی آئیں گے، پرویز خٹک

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

دولت مشترکہ کے وفد نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کی جانب سے وزیر اعظم کو خیرسگالی کا پیغام دیا۔ وفد نے انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US