ٹریفک پولیس کا شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کا اعلان

image

لاہور: ٹریفک پولیس نے 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹریفک پولیس نے ووٹ کاسٹ کرنے والوں کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

شہری صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک شناختی کارڈ متعلقہ ٹریفک سیکٹر سے موصول کرسکتے ہیں جبکہ چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے ووٹ کا ریٹ 5 ہزار روپے لگایا ہے ، عطا تارڑ

ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم سے شہری فوری موقع پر چالان جمع کروا کر کاغذات واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ 10 روز تک چالان جمع نہ کروانے پر کاغذات متعلقہ ضلع کچہری جمع کروا دیئے جاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US