انتظامیہ ہمیں الیکشن سے آوٹ کرنا چاہتی ہے ، بیرسٹر سیف

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ انتظامیہ ہمیں اس الیکشن سے آوٹ کرنا چاہتی ہے ، ہمارے امیدوار اس وقت بہت زیادہ پریشر میں ہیں۔

ہم نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن ”الیکشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ بیرسٹر گوہر کے حلقے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں نکالیں گے، انکے حلقے میں ووٹرز ہمارے حق میں ہیں اور وہاں مقبولیت ہے۔

انتخابات 2024، خواتین امیدواروں کے 60 حلقوں پرٹکر کے مقابلے

انہوں نے کہا کہ آج رات بھی ہمارے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو اٹھایا جارہا ہے، انتظامیہ ہمیں اس پراسس سے آوٹ کرنا چاہتی ہے ، ہمارے امیدوار اس وقت بہت زیادہ پریشر میں ہیں۔

سمجھتے تھےکہ خیبرپختونخوا میں رکاوٹیں کم ہوں گی لیکن وہاں پر بھی امیدواروں کو گرفتار کیاگیا ، اس وقت سندھ میں بھی ہمارے امیدواروں پر پریشر ہے۔

این اے 248: ٹکر کامقابلہ، کون کس پر بھاری؟

انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں تو کھلے عام مراعات دی جا رہی ہیں اور سپورٹ کی جا رہی ہے ، سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی مخالف ریحانہ امتیاز پر کس طرح پریشر ڈالا جا رہا ہے، پنجاب میں تو ظلم کی انتہا ہو گئی ہے ، ہمارا خیال تھا کہ خیبر پختونخواہ اس چیز سے بچا ہوا ہے لیکن ہم یہاں پر بھی مظالم سہہ رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US