ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنا دینے سے انکار

image

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے لیے استثنیٰ حاصل نہیں اور ان پر 2020 کے انتخابات کو الٹانے کی سازش کے الزام میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی حکومت نے آٹھ بینکوں پر ڈالرز میں ڈیل کرنے پر پابندی عائد

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے نتائج بدلنے کی کوشش کے مقدمہ میں استثنیٰ مانگا تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US