ہر ملازم کو بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ روپے ملیں گے ، جنوبی کورین کمپنی کا اعلان

image

جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے ملک میں کم ترین شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بویونگ گروپ نامی تعمیراتی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 75 ہزار ڈالر دے گی جو لگ بھگ 3 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان ملازمین میں بھی 52 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقسیم کیے جائیں گے جن کے ہاں 2021 سے اب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے ، کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا اطلاق مردوں اور خواتین دونوں پر ہو گا۔

نادرا ، 2023 میں ایک کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج

بویونگ گروپ کے چیئرمین لی جونگ کیون نے بتایا کہ ہم کمپنی کے ملازمین پر بچوں کی پرورش کے مالی بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں کم ترین شرح پیدائش والا ملک جنوبی کوریا کو قرار دیا جاتا ہے۔ 2018 کے ڈیٹا کے مطابق جنوبی کوریا میں فی خاتون شرح پیدائش ایک بچے سے کم تھی مگر 2022 میں یہ مزید کم ہو کر 08.1 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US