جنوبی وزیرستان میں صوبائی امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 2 افراد زخمی

image

جنوبی وزیرستان میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ حلقہ پی کے 110 سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم وہ اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں گیس لیکیج سے دھماکا ، ماں بیٹی جاں بحق

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود 2 افراد معمولی زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کڑیکوٹ روڈ پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US