اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روکتے ہوئے ری اسٹرکچرنگ کمیٹی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

ایف بی آر کے افسر نے نگران حکومت کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ کام نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ، لہذا نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روکا جائے۔

بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن نے بھی حکومت کو روکا تھا اس کے باوجود کمیٹی بنا دی گئی۔

واضح رہے کہ نگران حکومت نے ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کو عملی جامہ پہنانے کیلیے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 72 گھنٹوں میں پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US