فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، محفوظ فیصلہ ڈی جی لا صائمہ جنجوعہ نے پڑھ کر سنایا۔

واضح رہے کہ 2 فروری کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فارم 33 امیدواروں کے ناموں کے مندرجات پر مشتمل فارم ہوتا ہے اور سلمان اکرم راجہ کے فارم 33 پر ان کی پی ٹی آئی سے وابستگی درج نہیں ہے۔

انتخابی نتائج کے لئے الیکشن کمیشن نے جدید الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیارکر لیا

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت ہے،وہ مقررہ وقت میں الیکشن کرانے میں ناکام رہی۔

بروقت الیکشن کرانے میں ناکامی کی وجہ سے انتخابی نشان روک لیا گیا،تحریک انصاف الیکشن ایکٹ کی سیکشن 209 پر عمل نہ کر سکی،سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابی نشان کی غیر موجودگی میں سلمان اکرم راجہ کی پارٹی کا نام فارم 33 پر نہیں لکھا جا سکتا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US