امیدواروں کی اموات، ملک کے 4 انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی

image

امیدواروں کی اموات کے باعث ملک کے چار انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 91کوہاٹ 2سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی، اس کے علاوہ این اے 8باجوڑ، پی کے22باجوڑ میں امیدوار ریحان زیب کی موت کی وجہ سے پولنگ نہیں ہو گی۔

محکمہ موسمیات کی الیکشن کے روز موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 266رحیم یار خان میں بھی امیدوار اسرار حسین کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ متعلقہ حلقوں میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے اور 8فروری کو الیکشن کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US