انتخابات 2024، گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

image

اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن کا ڈوڈل بھی بیلٹ باکس کے ڈیزائن میں تبدیل کر دیا گیا۔ گوگل کی جانب سے نئے ڈوڈل میں بیلٹ باکس اور پاکستان کا جھنڈا نمایاں دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمومی طور پر گوگل اہم مواقعوں پر اپناڈوڈل تبدیل کرتا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پولنگ اسٹیشن پہنچنے والے سامان میں بیلٹ بکس غائب، جماعت اسلامی کا احتجاج

پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا جبکہ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US