فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 مکمل احتیاط سے تیار کریں تا کہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے۔ ہدایت نامہ کے مطابق پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر شناختی کارڈ والے دستخط کریں، پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ایجنٹ سے فارم 45 پرمختص جگہ پر دستخط لیں۔

محکمہ موسمیات کی الیکشن کے روز موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکاریا جانے پر فارم 45 میں مختصر وجہ تحریر کریں ، دستخطوں کے بعد فارم 45 کی کاپی باہر چسپاں کریں اور پولنگ ایجنٹس کو دیں۔

الیکشن کمیشن کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی تردید

ہدایت نامہ کے مطابق چسپاں کئے جانے کے بعد فارم 45 میں تبدیلی کے ذمہ دار پریذائیڈنگ افسران ہوں گے، فارم 45 کی تصاویر ریٹرننگ افسر کو ارسال کریں، انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US