پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج بہت زیادہ تاخیر سے آ رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’اس وقت پیپلز پارٹی کے اور وہ آزاد امیدوار بہتر دکھائی دے رہے ہیں جن کی ہم نے حمایت کی۔‘انہوں نے کہا کہ ’دیکھتے ہیں کہ حتمی نتائج کیا ہوں گے۔‘پاکستان کے 12ویں عام انتخابات کی پولنگ جمعرات کو مکمل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک الیکشن کمیشن نے ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا۔Results are incredibly slow coming in. However, initial results are very encouraging ! PPP candidates and independents whom we have supported/ engaged with seem to be doing well! Let’s see what the final tally is in the end…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 8, 2024
نجی نیوز چینلز غیرحتمی نتائج کا اعلان کر رہے ہیں جن میں ابھی تک آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد آگے دکھائی دے رہی ہے۔صوبہ سندھ میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےامیدواروں کو برتری حاصل ہے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ سے دونوں حلقوں پر حریف امیدواروں سے آگے ہیں۔سندھ کے علاقے نواب شاہ سے سابق صدر آصف علی زرداری اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق برتری حاصل کر چکے ہیں۔