الیکشن 2024 کے سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہہو چکا ہے اور قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے نتائج آ گئے ہیں۔
اسے طرح پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے4، سندھ اسمبلی کے 7 اور خیبرپختونخوا کے 12 حلقوں کے نتائج سامنے آئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لیے اور افضال عظیم نے 48 ہزار 486 ووٹ حاصل کیے۔ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 سے 23 ہزار 598 ووٹ لے پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ تحریک لبیک کے محمد حسن رضا نے 11 ہزار 708 ووٹ لیے۔الیکشن کمیشن نے 11 گھنٹے کی تاخیر سے 9 فروری کی صبح چار بجے قومی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل نے حلقہ این اے 261 سے 3404 ووٹ لے کر پہلی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیڑینز کے ثناللہ زہری نے 2871 ووٹ کے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شاندانہ گلزار نے پشاور کے حلقہ این اے 30 سے 78971 ووٹ لے کر پہلے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے زین عمر ارباب نے 11854 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 17 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی خان جدون نے 97,177 ووٹ کے کر فاتح قرار پائے اور مسلم لیگ ن کے محبت خان نے 44,522 ووٹ لیے۔این اے 58 چکوال سے مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ دو ہزار 537 ووٹ کے دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 55 راولپنڈی سے ن لیگ کے ابرار احمد 78 ہزار 542 لے کر جیتے اور آزاد امیدوار راجہ بشارت نے 67 ہزار 101 لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ ختم ہونے کے 10 گھنٹے بعد دو صوبائی حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکریٹری ظفر اقبال ملک نے میڈیا کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقہ پی کے 6 سوات سے آزاد امیدوار فضل حکیم جیتے ہیں جنہوں نے 25,303 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اسی طرح پی کے 75 سے بھی آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18,888 ووٹ حاصل کیے ہیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں 855 حلقوں میں ہونے والے عام انتخابات کے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ اکا دکا واقعات کے علاوہ پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی اور کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔