صوبائی اسمبلی: خیبرپختونخوا میں آزاد، سندھ میں پی پی اور پنجاب میں ن لیگ آگے

image

عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے غیر حتمی سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  جب کہ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن آگے ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اب تک 34  آزاد امیدواروں جیت گئے ہیں۔ جیتنے والے تمام آزاد امیدوار  پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہے۔

سندھ اسمبلی سے اب تک اعلان کردہ نتائج کے مطابق پی پی کے 11 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور یہ سب اندرون سندھ سے ہیں۔ کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا۔

لاہور سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 سے 23 ہزار 598 ووٹ لے پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21 ہزار 491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 21 چکوال سے مسلم لیگ ن کے تنویر اسلم ملک 83055 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور آزاد امیدوار طارق محمود افضل 75142 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 158 لاہور سے شہباز شریف 38642 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور آزاد امیدوار چوہدری یوسف 23847 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 153 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کامیاب ہوئے۔ انہوں نے 35232 ووٹ لیے۔ آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33027 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US